آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
صورتحال میں اب بہتری آئی ہے تو آپ فضول کاموں میں لگ گئے ہیں اس وقت ساری توجہ اپنے روز گار کے معاملات کی طرف ہونی چاہئے تاکہ فائدہ حاصل ہو۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
آپ کسی مشکل میں نہیں ہیں وہم میں نہ پڑیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ کر کے اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں اللہ کامیابی دے گا۔ اس پر توکل کم ہونے سے ہی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
ابھی تک صورتحال آپ کے حق میں نہیں ہو رہی۔ بندش جیسی چیز کے اثرات سے باہر ہی نہیں نکل پا رہے۔ نماز پر توجہ دیں۔ اور سورۃ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
آہستہ آہستہ بہتری کی جانب جانا شروع ہو گئے ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہی تمام مشکلات سے نجات پا لیں گے۔ اب کوئی شرارت نہیں اور نہ ہی کسی کے ساتھ دل لگی کرنے کی ضرورت ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
خواتین صحت کا خیال رکھیں اور اس کا صدقہ لازمی دیں کسی بیماری کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ آج مرد حضرات اپنی نظر اتاریں۔ اور عشق و محبت سے باز رہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
جتنی بھی توفیق ہے۔ صدقہ لازمی دیں اور اپنے خراب معاملات کو ہر ممکن ٹھیک کرنے کی کوشش بھی کریں۔ جب تک ہی ٹھیک نہیں ہوں گے حالات بھی نہیں بدلیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کی کامیابی آپ کے اللہ پاک سے خوبصورت تعلقات میں ہے۔ آپ ٹھیک چلتے رہتے ہیں تو سب کچھ خود بخود ٹھیک ہوتا رہے گا۔ جونہی فتور آیا سب کچھ واپس آ جاتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
زحل کی زائچے میں موجودگی آپ کے لئے بلا وجہ کی پریشانیاں لائی ہے۔ آپ بس حسب توفیق صدقے کا عمل جاری رکھیں اور صرف ضروری کاموں میں ہاتھ ڈالیں رسک نہ لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
روزگار کے حوالے سے بہتری کا امکان ہے اور جو لوگ روز گار کی تلاش میں عرصہ دراز سے خراب ہو رہے تھے۔ ان کے لئے خوشخبری بھی ہے۔ ان دنوں توجہ بھی اسی پر ہونی چاہئے۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آج صورتحال میں دوپہر کے بعد کچھ بہتری آ جانے کی امید ہے۔ اور اگر کوئی آفر آتی ہے تو اس پر غور کریں ہو سکے تو اس کو اپنے مستقبل کو مد نظر رکھ کر سوچیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
آپ کا ستارہ آج عطارد کے مقام سے گزرے گا۔ غیر متوقع ذریعے سے پیسہ ہاتھ میں آنے کے امکانات ہیں اور کاروباری معاملات بھی بے حد اچھے ہوں گے انشاء اللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
جو لوگ کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالیں تو 19 مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ لیں میرے اللہ نے چاہا توکامیابی ضرور ملے گی۔ خاص طور پر قانونی معاملات والے لوگ یہ عمل ضرور کریں۔

Leave a Reply