وہی ہوا جس کا ڈر تھا ترکی نے شام پر حملہ کر دیا

Spread the love

ترکی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کی فوج نے شمالی شام پر حملہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے کرد فورسز کے ساتھ اُن کی براہ راست جھڑپیں بھی ہو سکتی ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے اِس جنگ کا اعلان کیا ہے۔

ترکی اِس علاقے میں ایک محفوظ زون بنانا چاہتا ہے جہاں کرد ملیشیا کا وجود نہ ہو اور جہاں ترکی آنے والے تقریباً 36 لاکھ شامی پناہ گزینوں کو رکھا جائے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی اِس فوجی کارروائی سے پہلے متنازع طور پر امریکی فوج کو علاقے سے نکال لیا تھا لیکن یہ بھی کہا تھا کہ اگر ترکی نے حد عبور کی تو اس کو معاشی نتائج کا سامناکرنا پڑے گا۔

شام میں دولتِ اسلامیہ کو شکست دینے میں کرد پیش مرگہ فورسز امریکہ کی اہم اتحادی رہی ہیں۔

Leave a Reply