مری بریوری نے پلاسٹک شاپر ختم کرنے کے حکومتی اقدام کی حمایت کر دی

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) حکومت پاکستان کی طرف سے پلاسٹک کے شاپر بیگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تو اس فیصلے کے خلاف بہت سے اداروں اور لوگوں نےآواز اُٹھائی مگر اس سے ساتھ ساتھ بے شمار لوگوں نے اس حکومتی فیصلے کو سراہا اور اس فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا، اسی سلسلہ میں پاکستان کی سب سے قدیم اور اعلی معیار کی بیوریج کمپنی مری بریوری نے حکومت کو اپنے تعاون کا یقین دلایا اور اس کے چیف ایگزیکٹیوجناب اسفنیار بھنڈار نے ماھولیاتی تبدیلی کے وزیر امین اسلم سے ملاقات کی اور ان کو دوبارہ استعمال کے قابل بیگز پیش کیا جس کا مقصد لوگوں کو اس بات کی آگاہی دینا تھا کہپلاسٹک شاپر بیگ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔

مری بریوری کمپنی لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹیوجناب اسفنیار بھنڈار اوزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی جناب امین اسلم کو
ماحول دوست اور دوبارہ استعمال کے قابل شاپنگ بیگز پیش کر رہے ہیںجس کا مقصدادارہ جاتی سماجی ذمّے داری کے طور پر پلاسٹک کی تھیلیوں کو ختم کرنے کے حکومتی اقدام کی حمایت کرنا ہے ۔

Leave a Reply