154

پاکستان پوسٹ نے یو۔ پی۔ یو کی ایک سوپینتالیسویں سالگرہ کو ڈاک کے عالمی دن کے طور پر منایا

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) یونیورسل پوسٹل یونین کے تحت پاکستان پوسٹ روایتی طورپر ہر سال 9اکتوبر کوڈاک کا عالمی دن مناتا ہے ۔ مسابقتی ماحول اور صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان پوسٹ دورحاضر کے جدید تقاضوں اورجدید ٹیکنولوجی سے ہم آہنگ ہوکر پوسٹل سروسز معیاری اور سستی ڈاک، مالیاتی خدمات ، ای خدمات ، لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک نئے جذبہ کے ساتھ فراہم کرنے پر کار فرما ہے ۔

یونیورسل پوسٹل یونین کے مقاصد ڈاک کے نظام کو مزید مضبوط اورمربوط کرنے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان پوسٹ نے یو۔پی۔ یو کی 145 سالگر ہ کے طورپر 9 اکتوبر کوڈاک کا عالمی دن منایا۔

ڈائریکٹور یٹ جنرل پاکستان پوسٹ کی بلڈنگ واقع سیکٹرG-8/4 ، اسلام آباد میں ڈاک کے عالمی دن کے سلسلہ میں ایک سادہ مگر پرُ وقار تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں یو۔پی۔یو کے جھنڈے کی پرچم کُشائی چیئرمین / ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا نے کی۔ تقریب میں پاکستان پوسٹ کے افسران اور عملہ نے شرکت کی ۔

اس موقعہ پر یو۔پی۔ یو کے ڈائریکٹر جنرل کا پیغام جناب ارشد علی خان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( آپریشنز ) نے پڑھ کر سنایا۔ اس موقعہ پر محکمہ ڈاک کے ملازمین اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین / ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے کہاکہ پاکستان پوسٹ کو یو۔پی۔یو کے عالمی سطح پر ڈاک کے اہداف اور امنگوں سے مکمل طور پر پر عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ کی کوششوں کو یو پی یو فورم پر انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آبادی اورانسانی وسائل کی بنیاد پر پاکستان پوسٹ دنیا کے اہم ممالک کی درجہ بندی میں شامل ہے ۔ انہوں نے مسابقتی ماحول میں ملک بھر میں پوسٹل نظام کوبہتر بنانے کے لیے مکمل لگن اور جانفشانی سے کام کرنے کے لیے پوسٹل کارکنورں پرزور دیا۔ تقریب محکمہ ڈاک اور پاکستان کی ترقی کے دعائیہ کلمات سے اختتام پذیر ہوئی۔ اسی طرح یو ۔ پی ۔ یو پرچم کُشائی کی تقریبات ملک بھر کے پوسٹل سرکلوں ، ریجنوں اوریونٹ حلقوں میں بھی منعقد کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں