پہلا فرانسیسی رافیل جنگی طیارہ بھارت کے حوالے

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس نے 36 رافیل جنگی طیاروں میں سے پہلاطیارہ بھارت کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی شہر بورڈوکس کی ائیر بیس پر پہلا رافیل طیارہ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ طیاروں کی خریداری دفاعی مقاصد کا حصہ ہے، کسی کے خلاف جارحیت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2021 ء تک 18 اور اپریل یا مئی 2022 ء تک پورے 36 رافیل جنگی طیارے بھارت کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

Leave a Reply