qadiyani قادیانی 101

مدارس ایکشن کمیٹی کے وفد کی صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری سے ملاقات

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر سے وفد کا مطالبہ مدارس ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں وفاقی وزیر مذہبی انور پیر نورالحق قادری سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران وفد نے وفاقی وزیر کو مفتی منیب الرحمن کی اصولی اور آئینی مخالفت کرنے والے علماء کے خلاف محمکہ اوقاف کی بلاجواز انتقامی کاروائیوں سے آگاہ کیا اور وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ محمکہ اوقاف پنجاب کو تنظیم المدارس کے جھگڑے میں فریق بننے سے روکا جائے ۔

اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ محمکہ اوقاف کی طرف سے ہمارے حامی علماء کی معطلیاں ناقابل برداشت ہیں ۔ محمکہ اوقاف مفتی منیب الرحمن کا سہولت کار بن کر اپنی حدود سے تجاوز کر رہا ہے ۔ معطل کئے گئے علماء کو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوں گے ۔ محمکہ اوقاف ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ۔ وفد میں ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری ، علامہ راحت عطاری اور پیر معاذالمصطفے قادری بھی شامل تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں