آزاد جموں و کشمیرکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کا ایس سی او ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیر زادہ سے)آزاد جموں و کشمیر کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ایک گروپ نے ایس سی او ہیڈ کوارٹر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈی جی ایس سی او میجر جنرل علی فرحان ،ہلال امتیاز (ملٹری)اور دیگر افسران نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمانوںکو ایس سی او کے آزاد جموںو کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے حوالے سے ایس سی او کی خدمات اورجاری پروجیکٹس کے بارے میںتفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔

طلبا کو بتایا گیا کہ ہنر مندانہ سر گرمیاں ایس سی او کی سماجی خدمات کی حکمت عملی کا ایک اہم جزہے ۔ ان سر گرمیوں کا مقصد تعلیم، کھیل، آرٹ اور ثقافت کے شعبے میں دور داراز علاقوں کے مقامی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دیناہے۔ اسی سلسلے میں ایس سی او نے حال ہی میں ــ” میرے لوگ میری سر زمین ” کے عنوان سے ایک مصوری مقابلے کا انعقاد کیا اور آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور داراز علاقوں کے نوجوان ٹیلنٹ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اسی موضوع کے تحت فوٹو گرافی کا مقابلہ منعقدکیا گیاہے جس کی نمائش کا اہتمام قومی سطح پر جلد کیاجائے گا۔
بعد ازاں طلباو طالبات کے گروپ نے ایس سی او کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Leave a Reply