حکومت نے گزشتہ دو ماہ میں ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کا نیا قرض لیا

Spread the love

بیرونی مالیاتی اداروں سے ایک ارب 30کروڑ ڈالرز کا قرض لیا گیا

پاکستانی کمرشل بینکو ں سے 32 کروڑ ڈالرز کا قرض لیا گیا

رواں برس حکومت کا کل 13 ارب ڈالرز قرض لینے کا منصوبہ ہے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کا نیا قرض لیا ہے۔ بیرونی مالیاتی اداروں سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض لیا گیا جبکہ پاکستانی کمرشل بینکو ں سے 32 کروڑ ڈالرز کا قرض لیا گیا۔ جبکہ رواں برس حکومت کا کل 13ارب ڈالرز قرض لینے کا منصوبہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان پر کل بیرونی قرضوں کا حجم 105 ارب ڈالرز ہے اور اس پرسالانہ (9) ارب ڈالرز سے زائد ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں۔ جب تک ملکی برآمدات اور غیر ملکی ترسیلات زر نہیں بڑھیں گی حکومت کو ہر ماہ نیا قرض لینا پڑے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر درست موقع پر پاکستان میں غیر ملکی سرمایاکاری نہ آئی تو اس کے نتیجہ میں حکومت کو مزید قرض لینا پڑے گا اور اس سے روپے کی قیمت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں

Leave a Reply