مقبوضہ بیت المقدس ، یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا، بے حرمتی

Spread the love

یہودی آباد کار پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام پر اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 121 یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام پر اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے 62 یہودی آباد کاروں نے مراکشی دروازے کے قریب جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینیوں پرکڑی پابندیاں عائدکررکھی تھی اور انہیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔ یہودی آباد کار 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں د اخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کے دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کار فوج اورپولیس کی فول پروف سکیورٹی میں روزانہ کی بنیاد پر یہودی آباد کار مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

Leave a Reply