گورنمنٹ پبلک ہائی سکول خانیوال میں تقسیم انعامات کی تقریب

Spread the love

خانیوال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور وہ اپنے اعلی طریقہ تدریس سے طلباوطالبات کی ایسی تربیت کرتے ہیں کہ وہ آگے چل کر ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھال سکیں یہ بات انہوں نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ پبلک ہائی سکول خانیوال میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کے یہ اساتذہ کا ہی وصف ہے کہ وہ تعلیم و تعلم جیسے مقدس فرض کی تکمیل کے ذریعے قسمت نوع بشر بدلتے ہیں اوران کے بہترین مستقبل کے لیے کوششیں کرتے ہیں اساتذہ کی علمی و عملی قابلیت کا اظہار ان کے امتحانی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے اور ان اساتذہ کرام نے بہترین رزلٹ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

سی ای او ایجوکیشن شوکت علی خان شیروانی نے کہا کہ تاریخ کا دھارا بدلنے والی شخصیات ہوں یاتحقیقی و علمی فنون کے ماہرین سب اساتذہ کی رہنمائی کے محتاج ہیں اساتذہ طلبا کو تعلیم دے کر انہیں ہیروں کا روپ دیتے ہیں اور پھر یہی طلباء آگے چل کرملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں ۔ گورنمنٹ ہائی سکول تلمبہ کو یہ اعزاز پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کی بنیاد پر دیا گیا۔ کلاس پنجم کو سائنس پڑھانے والے استاد رانا محمد افضل کو 95.93% رزلٹ جبکہ کلاس ہشتم کو اردو پڑھانے والے استاد عبدالرزاق کو% 88.14 رزلٹ پیش کرنے پر اسٹار ٹیچرز ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ سابقہ ہیڈماسٹر عبدالرحمن کو سٹار ہیڈ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ڈی ای او سیکنڈری سید محمود نبی نے کہا کے نسل نو کے عمدہ مستقبل کے لیے اساتذہ کرام کلیدی کردار ادا کرتے ہیںاور ادارہ ہذا بہترین اساتذہ کرام کی ٹیم پر مشتمل ہے انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول تلمبہ کے اساتذہ، اسٹاف اور ہیڈ ماسٹر کو سٹار ٹیچر اور سٹار ہیڈ ایوارڈز حاصل کرنے پر خصوصی مبارکباد بھی دی انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ سکول ہذا مستقبل میں بھی عمدہ نتائج پیش کرے گا ۔اعزاز حاصل کرنے والے اساتذہ کرام نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعزاز ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور سکول کے تمام اساتذہ کرام لائق تحسین ہیں

Leave a Reply