آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آپ کو مالی طور پر مضبوط ہونے کی خبر ملے گی۔ کوئی اہم سلسلہ ہے جو آپ کی جانب بڑھ رہ اہیّ امید ہے کہ اس میں آپ کے ل ئے بہت سے فائدے چھپے ہوئے ہیں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
صورت حال آج بھی آپ کے حق میں اچھے جا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں، سفر کا پروگرام بھی بن سکتاہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
بدنظر کا آج بھی سلسلہ چل رہا ہے۔ آپ فوری طور پر اپنی نظر اتاریں اور ہو سکے تو کالے ماش میں تھوڑی سی شکر مکس کرکے کیڑوں مکوڑوں کو بھی ڈال دیں، بہتر رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
جن معاملات میں رکاوٹیں آ رہی تھیں۔ ان میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ رکاوٹیں غیبی انداز سے خود بخود دور ہو جائیں گی۔ آج کا دن روحانی حوالے سے مدد گار ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
روزگار میں بہتری کا امکان ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا بھی چانس موجود ہے اور جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداء کررہے ہیں۔ ان کو ابھی انتظار کرنے کا مشورہ ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
کسی بھی دوسرے کے کام میں مداخلت نہ کریں۔ حالات ایسے نہیں کہ آپ کے لئے بہتر ہو۔ اس طرح تو آپ خود مشکل میں پھنس جائیں گے۔ صرف اپنے کام کی طرف توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ بلاوجہ اپنا ایک اچھا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ فضول کاموں کو چھوڑ کر اپنے روزگار کی جانب آئیں اور سچ بولیں اور سچ کا ساتھ دیں آج ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
ابھی بھی صورتحال آپ کے حق میں نہیں ہیّ آپ استخارے کی مدد سے چلیں اس کے بغیر آپ کے لئے قدم اٹھانا مشکل ہو گا۔ آج کا دن ابھی مشکل دکھائی دیتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
وہ بات معلوم کرنے کی کوشش کریں جس کی وجہ سے رکاوٹیں آ رہی ہے۔ اگر بات سمجھ میں نہیں آ رہی تو پھر استخارہ کر لیں۔ بہرحال ابھی آزمائشی دن چل رہے ہیں۔ صدقہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450مرتبہ روزانہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں، ان شاء اللہ ہر مشکل آپ سے دور رہے گی۔ آج کا دن اچھا ہے تو مگر سب آپ کی نیت کے حساب سے ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
جو لوگ کافی دنوں سے بے تکی حرکتوں میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ اپنے پائوں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ ابھی وقت ہے توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کرلیں تو بہتر رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
آپ کا ستارہ نحوست والی پوزیشن کو ظاہر کررہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کوئی مسئلہ تنگ کر سکتا ہے۔ جس قدر جلدی ہو صدقہ دے کر اپنے سر سے بلا کو اتار لیں۔

Leave a Reply