پیر صاحب گولڑہ شریف نے مفتی منیب الرحمن کی مخالفت کر دی

Spread the love

مدارس ایکشن کمیٹی کے وفد کی مرکزی جماعت اہل سنت کے ناظم اعلی پیر سید محمد عرفان مشہدی سے ملاقات

لاہور(سٹاف رپورٹر) مدارس ایکشن کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کے مطابق معروف روحانی درگاہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشیں پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی نے 13 اکتوبر کو ہونے والے تنظیم المدارس کے الیکشن میں مفتی منیب الرحمن گروپ کے خلاف الیکشن لڑنے والے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ پیر سید نظام الدین جامی نے اپنے مریدین اور وابستگان کے نام جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ یذید کے لئے نرم گوشہ رکھنے اور منافع کے نام پر سود کو جائز قرار دینے والے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کی جا سکتی ۔

اس لئے گولڑہ شریف تنظیم المدارس کے انتخابات میں صدر کے لئے پیر سید محفوظ مشہدی ، ناظم اعلی کے لئے صاحبزادہ حسین رضا ، نائب صدر کے لئے مولانا آمین قادری ، نائب ناظم اعلی کے لئے علامہ راحت عطاری اور چیئرمین امتحانی بورڈ کے لئے مفتی مشتاق احمد نوری کی حمایت کا اعلان کرتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عظمت اہل بیت ، ناموس صحابہ اور مقام اولیاء ہمارا اثاثہ ہے ۔ اسلاف کے عقیدے کے مخالف کسی مفتی کو ووٹ دینا گناہ سمجھتے ہیں ۔ دریں اثنا مدارس ایکشن کمیٹی کے وفد نے صاحبزادہ حسین رضا کی قیادت میں مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی سے بھی ملاقات کی ہے اور انھیں تنظیم المدارس میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا ہے

Leave a Reply