مفتی منیب الرحمن کو 25 کروڑ کا حساب اور جواب دینا پڑے گا: صاحبزادہ حامد رضا

Spread the love

لاہور(نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی ایوانوں میں سودے بازی کرنے والی تنظیم المدارس کی قیادت بے نقاب ہو چکی ہے ۔ تنظیم المدارس کو باپ کی جاگیر سمجھنے والوں کا محاسبہ کریں گے ۔ کسی کو جعلی اور بوگس الیکشن کے ذریعے تنظیم المدارس پر مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔ مفتی منیب الرحمن کو 25 کروڑ کا حساب اور جواب دینا پڑے گا ۔ حکومت اور اپوزیشن سیاسی تلخی کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک نہ لے جائے ۔ ملک میں بڑھتے سیاسی انتشار کی ذمہ دار حکومت ہے ۔

کھلنڈروں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے ۔ ملک کو سیکولر بنانے کی پس پردہ سازشیں عروج پر ہیں ۔ پی ٹی آئی کی حکومت سے وابستہ امیدیں پوری نہیں ہوئیں ۔ عمران خان کی تقریروں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا ۔ ملک کو بازیچہ اطفال بنا دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مفتی مشتاق احمد نوری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 66 روز سے جاری مسلسل کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء ختم اور ادویات نایاب ہو چکی ہیں ۔ 90 لاکھ کشمیری زندہ درگور ہو چکے ہیں ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کو چار حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے ۔ قومی کشمیر کمیٹی کو فعال کیا جائے ۔ مسلم حکمران کشمیر میں کرفیو ختم کروانے کے لئے بھارت پر مشترکہ دباؤ ڈالیں ۔ کشمیری بچے ، بوڑھے اور خواتین سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔

Leave a Reply