وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ کس لیے پہنچ گئے بڑا انکشاف

Spread the love

بیجنگ ،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)کے کمانڈر، سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور سدرن تھیٹر کمانڈ کے کمانڈر سمیت چینی فوج کی اعلی قیادت ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چینی وزیراعظم اور صدر سے ہونے والی ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے

Leave a Reply