آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات

Spread the love

باہمی دلچسپی امور اور علاقائی امن و استحکام کی صورتحال افغان مفاہمتی عمل اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال زیر بحث آئی

امریکی سینیٹرز نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا

مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت اور تعاون پر امریکہ کے شکر گزار ہیں،آرمی چیف

پاک امریکہ مضبوط تعلقات دونوں ممالک کیلئے انتہائی اہم ہیں،ملاقات میں اتفاق

راولپنڈی(نامہ نگار) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹرز نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں کرس وان ہولن اور سینیٹر میگی حسن شامل تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی امور اور علاقائی امن و استحکام کی صورتحال افغان مفاہمتی عمل اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال زیر بحث آئی۔ امریکی سینیٹرز نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ۔ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے حل اور افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں کے اعتراف کوسراہتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت اور تعاون پر امریکہ کے شکر گزار ہیں۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ۔ ملاقات میں اتفاق ہوا کہ پاک امریکہ مضبوط تعلقات دونوں ممالک کیلئے انتہائی اہم ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹرز کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جبکہ گزشتہ روز اس وفد نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا تھا جہاں صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں تھیں

Leave a Reply