129

روس کی اوپیک کی طرز پر اجناس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم قائم کرنے کی تجویز

Spread the love

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم (اوپیک ) کی طرز پر اجناس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم قائم کرنے کی تجویز دے دی۔یہ بات روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی گوردیوف نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی۔الیکسی گوردیوف نے کہا کہ اجناس مارکیٹ کے استحکام، مربوط نرخوں اور قحط سالی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اوپیک کی طرز پر اجناس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم بھی بنائی جانی چاہیے۔روسی حکام کے مطابق اجناس کے حوالے سے اس مجوزہ تنظیم میں روس، یورپی یونین، امریکہ، کینیڈا، ارجنٹائن اور دیگر ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر روسی اشیائے خوراک کی درجہ بندی اور معیار کے باعث یہ یورپی ملکوں کو برآمد کرنے کے قابل ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہماری اشیائے خوراک یورپی صارفین کے مزاج کے عین مطابق اور کیمیکلز کے کم استعمال کے باعث اعلیٰ معیار کی حامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس کو اشیائے خوراک کی برآمد کا ڈھانچہ تبدیل کرتے ہوئے تیار شدہ اشیاء کی برآمد پر توجہ دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں