آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
اس ہفتے آپ کی صحت صدقہ مانگ رہی ہے ،اپنوں کے درمیان اختلافات والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے، غصے پر قابو رکھیں ورنہ جھگڑے وغیرہ کا اندیشہ بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، کاروباری معاملات بھی کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ ان دنوں آپ کو روزگار میں برکتیں لانے کے لئے سچی توبہ کرنے اور نماز کی پابندی کی ضرورت ہے۔ آپ کی روحانی قوتیںشدید کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
انجانی سی بندش کا شکار ہیں، اس کی وجہ سے آپ کو اپنے کام میں رکاوٹیں محسوس ہو رہی ہیں۔ اس وقت آپ سورئہ حشر کی آخری تین آیات کو صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں ان شاء اللہ اس بندش سے نجات مل جائے گی ،ابھی کسی تبدیلی یا بڑے سفر کا پروگرام مت بنائیں، حالات اس کی بالکل بھی اجازت نہیں دے رہے اور یاری دوستی سے بھی دور رہنے کی ضرورت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
جو لوگ بیماری میں مبتلا ہیں اگر اللہ نے چاہا تو اب اس سے نجات پالیں گے، لیکن ابھی بھی صدقے کی اشد ضرورت ہے جو لوگ اولاد کے رشتے وغیرہ کی وجہ سے پریشان تھے، ان کی پریشانی بھی دور ہوگی ،اسی ہفتے خوشخبری مل جائے گی۔ روزگار کے حوالے سے ایک غیر متوقع سلسلہ بھی بہتری دے گا۔ نوکری کی تلاش ختم ہوگی اور گھر میں بھی جو کشیدگی تھی، اب دور ہو سکے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
تبدیلی نوکری کا امکان، نئی نوکری بھی لگ سکتی ہے اور ایک وقت میں دوجگہ پر کام کرنے کی پیشکش کا بھی امکان موجود ہے، جو لوگ عرصہء دراز سے کاروبار کے حوالے سے پریشان تھے، اب اس میں بڑی واضح بہتری محسوس کریں گے۔ ان دنوں عطارد زائچے میں آرہا ہے جو اس صورت حال کو ان شاء اللہ بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہوسکیںگی۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
ایک اہم کام ہونے کی اطلاع ملے گی۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ جو لوگ عرصہء دراز سے تنگ دستی کا شکار تھے، وہ اب ان شاء اللہ واضح انداز میں بہتری حاصل کرسکیںگے۔ مبارک سفر کی اطلاع بھی مل سکتی ہے اور رکے ہوئے کاموں کے چلنے کی بھی خبر ملے گی، ان شاء اللہ۔ رشتہ طے کرتے وقت بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں، اچھی طرح دیکھ بھال ضرور کرلیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
اس وقت ستاروں کی چال زیادہ مناسب نہیں ہے۔ آپ کو ہر معاملے میں سوچ سمجھ کر چلنے کی ضرورت ہے۔ کسی معاملے میں رسک نہیں لینا اور نہ ہی جھگڑے والے کسی کام میں پڑنا ہے۔ ورنہ بات الٹی آپ کے گلے پڑ جائے گی۔ جو لوگ ناجائز دوستیاں قائم کئے ہوئے ہیں وہ باز آجائیں تو ان کے حق میں اچھا ہے، حالات ان کو قانونی معاملات کی طرف لے جائیں گے، وارننگ ہے، اگر بات سمجھ میں آجائے تو بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
صحت میں خرابی محسوس ہو رہی ہے کسی بدنظری کا شکار بھی ہوسکتے ہیں، اس لئے آج صبح ہی اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی دیں۔ جو لوگ کسی دوسرے کے معاملے میں آئیںگے، وہ بری طرح پھنس جائیں گے۔ اس ہفتے آپ کی پریشانی میں بلاوجہ کا اضافہ آپ کو محتاط رہنے اور سنبھل کر چلنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ گھریلو ماحول میں بھی کشیدگی ہے اس میں ٹھنڈے مزاج سے چلنا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
بندش والی کیفیت ہے اور اس نے آپ کو بری طرح جکڑ کر رکھا ہوا ہے۔ آپ روزانہ اپنے گھر میں ایک بار سورئہ بقرہ ضرور پڑھا کریں۔ اس عمل سے بندش ٹوٹ جائے گی اور اپنے رزق کے معاملات کو ضرور چیک کریں کہ سب جائز ہے ناں۔ اس طرح آپ کو سکون ملے گا۔ اگر ناجائزہے تو سچی توبہ کرکے اس کو ٹھیک کریں اور ’’یاکریم یا سلام‘‘ 500بار روزانہ پڑھنا اپنا معمول بنالیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
لالچی لوگوں سے دور رہیں۔ ادھار وغیرہ میں رقم بالکل نہ دیں ، نہ ہی اپنے راز کسی کے ساتھ شیئر کریں۔ ان دنوں اندرون خانہ مخالفت والا ستارہ عروج پر ہے۔ بلاوجہ کی دشمنی ہو جائے گی۔ جو لوگ خاموشی اختیار کریں گے، وہ اس وقت کو گذار لیں گے۔ صدقہ بھی دیں، خاص طور پر اولاد کے تمام امور پر گہری نظر رکھیں تو بہتر ہے، ورنہ بعد میں غلط قسم کی اطلاع مل سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
یہ ایک اچھا ہفتہ ہے، آپ کی تمام پریشانیاں اور مشکلات ان شاء اللہ اب ختم ہوں گی اور جس طرف سے بھی امید لگا رکھی تھی، پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ضرورتیں پوری ہوں گی، بلاک رقم کی واپسی کی امید بھی ہے اور من پسند کام بھی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس وقت مالی حوالے سے آپ کسی اچھی طرف سفر کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد اپنی منزل پالیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
ایک در بند ہوا ہے تو کیوں پریشان ہیں۔ میرا اللہ سو در کھول دے گا۔ آپ بالکل نہ گھبرائیں بلکہ سارا دن ذکر الٰہی اور درود شریف کا ورد کرتے رہا کریں۔ ان دنوں غریبوں کو کھانا کھلانا بھی بہترین عمل ہے، جن لوگوں نے سفر کرنا ہے ابھی رک جائیں اور جو لوگ نوکری میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ بھی مزید انتظار کریں۔ یہ ہفتہ کسی عزیز کی بیماری وغیرہ کی اطلاع بھی دے سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
آپ کو نظر لگ گئی ہے۔ صحت کا معاملہ اور دوسرے کام بھی شاید اسی وجہ سے خراب ہو رہے ہیں۔ آپ فوری صدقہ دیں اور کالے ماش سے نظر بھی اتاریں ۔ جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔ یہ وقت مناسب نہیں ہے، اس وقت جو کر رہے ہیں اسی کو جاری رکھیں۔ حضرت علیؓ کا فرمان ہے کہ جو کام ہونے والا ہوتا ہے اللہ پاک اس کے اسباب بھی خود ہی پیدا کردیتے ہیں، فکر نہ کریں۔

Leave a Reply