آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آج اچھا دن ہے۔ آپ ایک بڑی پریشانی سے نجات پا لیں گے اور اپنے تمام معاملات کو زیادہ چیک کرکے سیدھے راستے کی طرف چلنے کی پوری کوشش کریں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
جس بھی طرح سے امید لگا رکھی تھی وہ پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج کا دن آپ کی دلی مراد پوری کرے گا۔ آپ کو روزگار کے حوالے سے بھی خوشی کی خؓر ضرور دے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
خانگی معاملات اس وقت تنگ کررہے ہیں۔ روز کوئی نا کوئی بات نکل آتی ہے۔ آپ اپنے راستے سے ہٹ کر اس طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ اس کو فی الحال ناہی دیکھیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
ایک طرف سے کچھ اضافی رقم کا حصول مشکلات کے حل میں مدد گار ہو گا جو لوگ آپ کافی دنوں سے کسی تبدیلی کے خواہشمند تھے۔ اب تیزی سے ہوتی ہوئی دیکھیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔ جو لوگ کسی کے ساتھ شراکت داری کریں گے وہ اکیلے کام کریں تو رزلٹ زیادہ بہتر ہو گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
نظرلازمی اتاریں اور جھوٹ سے دور رہیں۔ ناجائز آمدن کا سوچیں بھی نہیں اور اپنے گھریلو معاملات کی طرف توجہ دیں۔ غصہ کم سے کم کریں، یہ نقصان دہ ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
روزگار کا خانہ اب کھل گیا ہے۔ عطارد اس میں آ گیا ہے۔جو غیر متوقع طورپر پیسہ دلاتا ہے۔ اس لئے بڑی امید ہے کہ آپ کو اب مالی طور پر بہتری کا سامنا ہو گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
ایک بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان اور گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کم ہو گی اور جو لوگ اولاد کے کسی مسئلے کو لے کر پشان تھے۔ وہ اب اس میں سے نکل جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
آج کا دن اچھا اور ہر طرح سے آپ کے حق میں جا رہ اہے۔ آپ اب کافی معاملات پر قابو ہو جائے گا اور روزگار کے حوالے سے خاص طور پر بڑی کامیابی مل سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
جس طرف سے پریشانی آ رہی تھی۔ وہ اب بحکم اللہ ختم ہو گی۔ اور آج آپ کی مالی پوزیشن بھی مضبوط ہو گی۔بیماری والا خانہ بند ہے۔ جادو ٹونے وغیرہ سے بھی آزادی ملے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
جو لوگ کسی بھی قسم کی گھریلو پریشانی کا شکار ہیں وہ ان شاء اللہ اب اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور سازشی لوگ خودبخودبھاگ جائیں گے۔ آج رقم مل سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

ایک بڑی کامیابی کی طرف جا رہے ہیں اور اچانک اس کے بارے میں خوشخبری ملے گی۔ آج نوکری کے حوالے سے کوشش شڑوع کریں، کسی سے بات کریں۔ اچھا جواب ہی ملے گا۔

Leave a Reply