آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
جلد بازی میں اب کوئی بھی فیصلہ مت کریں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ خود بخود سب ٹھیک کر دے گا۔ آج کا دن ایک آفر لے کر آیا ہوا ہے اس پر غور ضرور کریں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
رزق کے حوالے سے اپنے تمام معاملات کو اچھی طرح چیک کر لیں۔ اگر اس میں رائی کے دانے کے برابر بھی ناجائز ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کسی مشکل میں آسکتے ہیں یہ وارننگ ہے آپ کو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداء چاہتے ہیں وہ ابھی صبر سے کام لیں کیوں اپنا نقصان کروانا چاہتے ہیں۔ ان دنوں آپ صبر سے چلیں اور جو مل رہا ہے۔ اس کا شکر ادا کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
آج اچھا اور بحکم اللہ مددگار دن ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے واضع امکانات روشن ہیں۔ اور مالی طور پر آج بڑی خبر کا انتظار بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
ایک دوست آج دھوکا دے سکتا ہے جھوٹ بھی بھول کر آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ہوشیار رہیں اور آج آپ اپنا صدقہ لازمی دیں نظر بھی شام تک اتار لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
مبارک دن ہے اور جس خبر کے انتظار میں تھے وہ آج کسی وقت مل سکتی ہے آج روز گار کے حوالے سے بھی اللہ پاک سے بہت امید دکھائی دیتی ہے بہتری کی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
مبارک دن ہے اور جس خبر کے انتظار میں تھے وہ آج کسی وقت مل سکتی ہے آج روز گار کے حوالے سے بھی اللہ پاک سے بہت امید دکھائی دیتی ہے بہتری کی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
کسی بھی الجھن میں کیوں نہ ہوں۔ انشاء اللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے بس بیماری والا خانہ قدرے کمزور ہے۔ اس طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
حالات ٹھیک ہوتے جا رہے ہیں اور آپ کو تب ہی محسوس ہوں گے جب آپ روز گار کی طرف توجہ دیں گے۔ اس وقت عطارد جو مال خانہ ہے کھلنے جا رہا ہے انشاء اللہ

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
کسی بھی طرف سے کوئی بات غصہ کرنے والی ملے تو آپ نے غصہ ہرگز نہ کریں اس طرح بات بگڑ جائے گیا ور آپ کے خلاف بھی ہو سکتی ہے۔ اپنوں سے بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
آپ صورتحال کے مطابق قدم اٹھائیں تو بہتر رہے گا۔ ہوا میں تیر چلائیں گے تو مشکل بڑھے گی۔ آج کا دن اچھا ہے مگر نیت صاف رکھ کر چلیں تو سب اچھا ہی ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی جو لوگ بیمار ہیں وہ انشاء اللہ اب تیزی سے شفا یاب ہو جائیں گے۔ اور جادو ٹونے وغیرہ میں بھی آئے ہوئے اب سکون پا لیں گے۔

Leave a Reply