92

پیرس پولیس ہیڈ کوارٹرز میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 4 اہلکار ہلاک

Spread the love

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے پولیس ہیڈ کوارٹر زمیں چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ،جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔حملہ آور کا تعلق پولیس کے انتظامی امور کے سٹاف سے بتایا جا رہا ہے جبکہ حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔حملے کے بعد نزدیکی میٹروسٹیشن کو بند کر دیا گیا اور حملے کے وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئل میکرون نے متاثرہ پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور حملے کی مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں