159

بلاول بھٹو زرداری آج وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

Spread the love

آزادی مارچ کے شیڈول اے پی سی بارے اپوزیشن کی نئی تجاویز پر مشاورت کے لئے جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام(ف)کی قیادت کے درمیان ملاقات طے پاگئی۔ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج (جمعرات کو ) وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات شام چار بجے سربراہ جے یو آئی کی رہاش گاہ پر ہوگی اس قبل اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا نمائندہ وفد مولانا سے ملاقات کر چکا ہے جب کہ اپوزیشن کی آزادی مارچ کے شیڈول اے پی سی بارے اپوزیشن کی نئی تجاویز پر مشاورت کے لئے جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا اجلاس دن گیارہ بجے آئی نائن فور کے مدرسہ میں ہوگا۔ پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں