آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آپ کو جس طرف سے بھی پچھلے کافی دنوں سے پریشانیاں مل رہی تھیں اب وہ بحکم اللہ ختم ہو جائیں گی۔ آج کا دن آپ کی مالی پوزیشن میں بہتری لا رہا ہے اور رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
کوئی بھی آپ کو نقصان نہیں پہنچ سکتا مگر آپ بھی ضرورت سے زیادہ اوپن نہ ہوں۔ اندرون خانہ زیادہ ہوشیار رہیں اور اپنے روزگار میں دل لگا کر کام ضرور کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
کسی بھی کام کو اندازے سے ہرگز نہ کریں۔ اچھی طرح معاملات لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ توبہ اور ذکر الٰہی لازمی کریں اور رزق کا معاملات ضرور چیک کریں کہ جائزہ لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
کسی بھی دشمن سے خوفزدہ ہونے کی ہرگز بھی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔ صرف اپنے کام سے کام رکھیں، دوستی یاری سے دور ہی رہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آپ گھبرا بہت جلد جاتے ہیں حالانکہ ایسی کوئی بات بھی نہیں ہوتی۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ سب ٹھیک کر دے گا۔ آج ایک اہم اور اچھی خبر ملنے والی ہے، ان شاء اللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
دشمن اور سازشی ان دنوں خظف توجہ سے اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔آپ بالکل مت گھبرائیں اور کوشش کریں کہ صبح و شام سورئہ قلم کی آخری دو آیات پڑھی جائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کو آج ایک طرف سے اچھی خبر ملنے کا امکان، ملازمت میں بہتری اور آپ کی مالی پوزیشن بھی بہتر ہو سکے گی۔ اولاد کے حوالے سے بھی اہم خبر نصیب میں ہو گی

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
جس بھی طرف سے آفر آئے قبول کر لیں اور زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر پر گزاریں، جو لوگ کسی مشکل میں ہیں ان شاء اللہ آزاد ہوں گے اور رقم بھی ہاتھ لگ سکے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
عرصہ دراز سے مبارک سفر کی خواہش اب قریب ہے۔ پوری ہونے کو اور جو لوگ آج مایوس ہو چکے تھے کسی بھی معاملے میں اب نئی خبر ان کی خوشیاں دوبالا کر دے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اپنے دل کے معاملات ٹھیک کریں اور عزت کے حوالے سے بالکل لاپرواہی نہ کریں۔ آپ کی چھوٹی سی غلطی حالات بے قابو کر سکتی ہے۔ یہ خیال رہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
آج کا دن اچھا اور کسی حوالے سے مبارک ثابت ہو گا۔ آج نیا کام بھی شروع ہونے کا پروگرام بن سکتا ہے اور آپ کی مالی پوزیشن بھی ان شاء اللہ بہتر ہونے کی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
زحل آج بھی زائچے میں موجود بلاوجہ کی پریشانیاں دے رہا ہے۔ آپ کو ہر صورت حسب توفیق صدقے کا مشورہ ہے اور ہو سکے تو ایک زندہ مرغی لے کر کسی غریب کو دے دیں۔

Leave a Reply