96

ایک برس میں مہنگائی11.37 فیصد بڑھی،ستمبر میں0.77 فیصد اضافہ ہوا،وفاقی ادارہ شماریات

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، اگست کی نسبت ستمبر میں مہنگائی 0.77 فیصد بڑھی۔اطلاعات کے مطابق ستمبر 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح میں 11.37 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر 2019ء میں 2018ء کی نسبت مہنگائی 10.08 فیصد بڑھی۔

ستمبر 2019ء میں 2018ء کی نسبت گیس کے نرخ 114 فی صد بڑھے۔ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2019 میں 2018ء کی نسبت پیاز 108 فیصد مہنگا ہوا، ستمبر 2019ء میں 2018 ء کی نسبت مرغ 80 فی صد مہنگی ہوئی، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی۔شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019ء میں 2018ء کی نسبت آلو 36 فیصد مہنگے ہوئے، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت دال ماش 27 فی صد مہنگی ہوئی،

ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت سبزیاں 28 فیصد مہنگی ہوئی، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت پٹرول 22 فیصد مہنگا ہوا، ستمبر 2019 میں 2018ء کی نسبت خوردنی تیل 20 فی صد مہنگا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں