135

شمالی کوریا کا ایک اور دھماکہ، جاپانی وزیر اعظم کا احتجاج

Spread the love

پیانگ یانگ (صرف اردو ڈاٹ کام نیوز) شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے بدھ کو اپنے مشرقی ساحل پر میزائل فائر کیا جس نے 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور زمین سے 910 کلومیٹر کی اونچائی تک گیا۔دوسری جانب جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ)کے پانیوں میں گرا ، جو ساحل سے 370 کلومیٹر کے فاصلے پرواقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں