99

پاکستان کیساتھ آبدوز معاہدہ پرفرانس کے سابق وزیراعظم کو مقدمے کا سامنا

Spread the love

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) 1993تا1995تک فرانس کے وزیراعظم بیلاڈور اور وزیر دفاع فرینکوس لیوٹارڈ فرانسیسی عدالت میں مقدمے کا سامنا کریں گے۔ دونوں رہنمائوں پر 1990کی دہائی میں پاکستان کے ساتھ آبدوز معاہدے میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔تحقیقاتی ادارے اس ضمن میں تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا اس ڈیل کے تحت حاصل کی گئی خرد برد کی رقم بیلاڈور کے 1995کے الیکشن مہم کے دوران استعمال ہوئی تھی

یا نہیں۔عدالت کے ججز اس کیس سے جڑے دیگر کرداروں سے بھی تحقیقات کرنے کے لئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنا چاہتی ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق کراچی افیئرکے نام سے مشہور یہ مقدمہ ان پیچیدہ تحقیقات کا حصہ ہے، جس میں فرانس اور پاکستان کے مابین ایک آبدوز کی ڈیل آتی ہے،

جس کے تحت مبینہ طور پر ناجائز خفیہ رقوم کے انتظام کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔عدالت اس حوالے سے ان دعوں کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ 2002 میں کراچی میں گیارہ فرانسیسی انجینئرز کی ہلاکت پاکستانی ایجنٹس کی کارروائی تھی، کیونکہ پیرس حکومت نے آبدوزوں کی ایک ڈیل کے تناظر میں پاکستانی متعلقہ حکام کو ناجائز خفیہ رقوم دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کا پہلے وعدہ کیا گیا تھا۔
مقدمے کا سامنا

اپنا تبصرہ بھیجیں