
مونٹریال اور ہیلسنکی میں اظہار یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں ، قید کشمیری رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ
مونٹریال، ہیلسنکی(صباح نیوز) کینیڈا اور فن لینڈ میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں خراب موسم کے باوجودکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کینیڈا کے شہریوں نے ریلی نکالی اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر کے باہر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا تا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم کو کشمیر کی موجودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔اسی طرح فن لینڈ کے دارلحکومت ہیلسنکی میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ریلی کی شکل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور حریت رہنما یاسین ملک سمیت ہندوستان کی قید میں تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔