210

سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کی تقلید کا فیصلہ کر کے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا

Spread the love

غیر قانونی دولت سے خریدی گئی لیمبر گنی، فراری، میکلارن 2 کروڑ 70 لاکھ میں نیلام کی گئیں

جنیوا(انٹرنیشنل ڈیسک)سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں حال ہی میں ایک انوکھی نیلامی ہوئی، جس میں وسطی افریقہ کے ملک استوائی گنی کی مبینہ طور پر لوٹی ہوئی دولت سے خریدی گئی تقریبا 50 بیش قیمت گاڑیوں کو نیلام کیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نیلامی کے بارے میں دلچسپ بات یہ تھی کہ اس سے اکٹھی ہونے والی رقم کا ایک بڑا حصہ استوائی گنی کے غریب عوام کی بہتری کے لیے استعمال ہوگا۔جنیوا میں نیلام ہونے والی یہ فراری، لیمبورگینی، رولز رائس اور بیوگاٹی گاڑیاں استوائی گنی کے صدر ٹیوڈورو اوبی آنگ نویئما کے صاحبزادے ٹیوڈورن کی ملکیت میں تھیں۔

سوٹزرلینڈ میں حکام ٹیوڈورن کے خلاف منی لانڈرنگ اور عوامی رقم کے غلط استعمال کے حوالے سے تحقیقات کر رہے تھے۔لیکن یہ تحقیقات اس وقت روک دی گئیں جب ٹیوڈورن نے گاڑیوں کو نیلام کر کے ان سے ملنے والی رقم کو استوائی گنی میں سماجی بہتری کے پروگراموں میں صرف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔اس سے قبل 2017 میں ایک فرانسیسی عدالت نے ٹیوڈورن کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی معطل سزا سنائی تھی۔گاڑیوں کی نیلامی سے اب تک کل دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر اکٹھے ہو چکے ہیں۔ حکام کے ساتھ طے شدہ ڈیل کے مطابق اس رقم میں سے دو کروڑ 30 لاکھ ڈالر استوائی گنی میں جاری سماجی اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔2014 ماڈل کی لیمبوگینی وینینو روڈسٹر 83 لاکھ ڈالر میں بکی۔ یہ گاڑی تاریخ میں سب سے زیادہ داموں میں نیلام ہونے والی لیمبورگینی گاڑی ہے۔یہ گاڑی اطالوی کارساز کمپنی لیمبوگینی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی اور اس کی حد رفتار 354 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔فراری کی یہ نایاب لا فراری 22 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی

۔یہ گاڑی پلک جھپکتے ہی، یعنی 2.4 سکینڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے اور اس کے حد رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ہے۔ کالے رنگ کی کونگ زِگ ون 46 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔ یہ اس نیلامی میں شامل نایاب ترین گاڑیوں میں سے ایک تھی، کیونکہ کمپنی نے اس جیسی صرف سات گاڑیاں بنائی تھیں۔برطانوی کارساز کمپنی مکلیرن کی پی1 کوپے 11 لاکھ ڈالر میں بکی۔ اس میں 903 ہارس پاور کا انجن موجود ہے، جس کی مدد سے یہ گاڑی 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں