81

رافیل طیاروں کی شمولیت سے پاکستان اور چین پر سبقت لے جائینگے،بھارتی ائیرچیف

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ نے پاکستان اور چین کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہاہے کہ رافیل طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے ہمیں پروسی ممالک پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

قبل ازیں وہ فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی 60 کروڑ بھارتی روپوں میں خریداری کے لیے بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نے پرانی گیدڑ بھبکیاں دیتے ہوئے کہا کہ رافیل طیاروں کو انڈین ایئر فورس کا حصہ بن جانے کے بعد اسے ایس یو۔30 کے ساتھ استعمال کیا جائے گا جس سے جنگی محاذ پر بھارتی فضائیہ کو پاکستان اور چین پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے انڈین ایئر فورس کے آپریشنل صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔ ہم کسی بھی آپریشن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں