137

یکم اکتوبر کی تاریخی اہمیت کیا ہے

Spread the love

یکم اکتوبر کا دن کئی طرح سے اہمیت کا حامل ہے اور اس ایک ہی دن دنیا بھر میں کئی طرح کے ایام منائے جاتے ہیں جن کا اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک خاص تحریک کے تحت کیا جاتا ہے

پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن آج منایا جائے گا

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام نیوز) پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن آج یکم اکتوبربروز منگل کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں احمدیارسمیت ملک بھر میںتقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں مقررین خطاب کریں گے جبکہ مسکراہٹ کا عالمی دن 1987سے ہرسال اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں منایا جاتا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگ شہریوںکا عالمی دن آج منایا جائے گا

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگ شہریوںکا عالمی دن آج یکم اکتوبر بروز منگل کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے احمدیارسمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں اقدامات پرزوردیا جائے گا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سبزی خوروں کا عالمی دن آج منایاجائے گا

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سبزی خوروں کا عالمی دن آج یکم اکتوبر بروز منگل کو منایاجائے گا اس دن کے منانے کا مقصد صحت وتندرستی کیلئے گوشت خوری کم کرکے خوراک میں سبزیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے زیادہ گوشت خوری سے شریانیں تنگ جبکہ ہائی بلڈپریشر دل کے امراض، ذیابیطیس اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیںسبزیوں کا استعمال صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خاں کا 124واں یوم ولادت آج نہایت ہی عقید ت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام نیوز) پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خاں کا 124واں یوم ولادت آج یکم اکتوبر بروز منگل کو نہایت ہی عقید ت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ اس دن کی مناسبت سے احمدیارسمیت ملک بھرمیں تقریبات کا اہتمام کیا جائیگاجس میں ان کی ملکی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ نوابزدہ لیاقت علی خاںیکم اکتوبر 1895 کو پیدا ہوئے اورکمپنی باغ /لیاقت باغ میں-16 اکتوبر 1951 کو جلسہ کے دوران فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں