99

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہو گی

Spread the love

درخواست گزار اکبر ایس بابر اور تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردئیے گئے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن کل بروز منگل پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گا، کیس ڈیرھ سال بعد سماعت کے لئے مقرر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اکبر ایس بابر اور پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی آخری سماعت مارچ 2018 میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں