104

جنگ عظیم میں جدا ہونے والے دوست 75 سال بعد مل گئے

Spread the love
75 برس کے بعد ملنے والے دوست: تصاویر سوشل میڈیا

بخارسٹ(سوشل میڈیا ڈیسک)دوسری جنگ عظیم کے دوران جدا ہونے والے دوست 75 سال بعد مل گئے۔رومانیہ سے تعلق رکھنے والے87 سالہ مورس ثنا اور 85 سالہ سائمن میروٹز ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں، جو بچپن میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک دوسرے سے جدا ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق 1940 میں دوسری جنگ عظیم کے وقت حالات خراب ہونے کے باعث ان دونوں کے گھر والے دوسرے ممالک روانہ ہوگئے، جس کے بعد کسی کو بھی ایک دوسرے کے حالات کا علم نہ ہوسکا۔کئی برسوں بعد مورس ثنا کی بیٹی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ دوبارہ رابطے میں آنے کی کوشش میں سرگرم ہوگئی، جس کے بعد دونوں خاندانوں کو اندازہ ہوا کہ یہ دونوں کزنز زندہ ہیں۔ سائمن کو جب اس خبر کا معلوم ہوا تو وہ فوری طور پر اسرائیل روانہ ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کزن سے ملاقات کی۔ان دونوں کزنز کی 75 سال بعد ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مورس ثنا جو اب اسرائیل میں زندگی گزار رہے ہیں ،ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوتے ہیں جہاں انہیں اپنا کزن سائمن نظر آتا ہے جو اب برطانیہ کا رہائشی ہے۔سائمن اس کمرے میں مورس کا انتظار کررہے تھے، انہیں دیکھتے ہی سائمن نے کہا کہ ‘اتنے برسوں بعد تمہیں دیکھ کر خوشی ہوئی جس کے بعد دونوں آبدیدہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں