111

ڈی سی گلگت کا محرم الحرام کو پر امن گزارنے اور انتظامیہ سے تعاون پر مرکزی امامیہ کو نسل سے اظہار تشکر

Spread the love

گلگت (صرف اردو ڈاٹ کام نیوز) ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمد نے یوم حسین منانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کو پر امن گزارنے اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے پر مرکزی امامیہ کو نسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یوم حسین کے سلسلے میں مرکزی امامیہ کو نسل نے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی اور مشتر کہ طور پر فیصلہ کیا گیا مورخہ 27 اکتوبر 2019 بروز اتوار کو دادی جواری پارک میں یو م حسین منایا جائے گا جس پر ڈی سی گلگت نے کہا ہے کہ دادی جواری پارک میں یوم حسین منانے کے تمام تر انتظامات کو بر وقت مکمل کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں