کراچی(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانیوالے پہلے ایک روزہ میچ میں بارش حائل ہو گئی۔شدید بارش کی وجہ سے میچ کیلیے ٹاس تک نہی کیا جا سکا۔ بارش کی وجہ سے آوٹ فیلڈ اس قابل نہی تھی کہ میچ شروع کیا جا سکتا۔
موسلا دھار بارش کے بعد وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے ایمپائرز نے میچ کو ملتوی کر دیا۔ اور یوں ایک گیند بھی نہی پھینکی جا سکی اور موسلا دھار بارش میچ کو بہا کر لے گئی۔