160

ڈولفن پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی سے غفلت,پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع

Spread the love

(صباح نیوز)ڈولفن پولیس اہلکاروں کی  ڈیوٹی سے غفلت پر  پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار  جع,تحریک التوائے کار  مسلم لیگ ن کی رکن  پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے کروائی گئی۔تحریک التواء کار کے متن میں کہا گیا کہ ڈولفن پولیس اہلکاروں نے علاقہ میں گشت کرنے کے بجائے ہوٹلوں، موبائل شاپس اور گراؤنڈں  میں وقت گزارنا شروع کر دیا۔

گشت نہ ہونے کی وجہ سے واردتیں بھی بڑھ گئی۔اپنی کارگردگی دیکھانے کے لیے شہریوں کو روک کر کاغذات کی چیکینگ کے نام پر خانہ پوری کی جارہی ہے۔ٍڈولفن  سکواڈ کے اہلکار زیادہ تر کنال بنک سکیم میں واقعہ تاج موبائل شاپس  اور قریبی ہوٹل سمیت وحدت کالونی گراؤنڈ ں میں وقت گزارتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں جرائم بڑھتے چلے جارہے ہیں

متن میں مزید کہا گیا کہ کنال بنک، وحدت کالونی سمیت  شہر کے بہت سے مقامات پر ڈکیتی کی متعدد واردتیں ہوچکی ہیں۔ڈولفن پولیس کی اس طر ح کی کارروائی سے عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ  سمجھتی ہے،ایسے اہلکاروں کے خلاف  سخت سے سخت کارروائی کی جائے جو  اپنی ڈیوٹی سیغیر حاضر ہوتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی کا ٹائم فالتو  جگہ پر بیٹھ کر گزارتے ہیں

Attachments area

اپنا تبصرہ بھیجیں