231

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

Spread the love

اسلام آباد(کے پی آئی )وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب کے موقع پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس حوالے سے پرامن مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،یہ دن منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب کرنا اور عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی جانب مبذول کرانا تھا،

آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ ریلیاں نکالی گئیں ،جن میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیرمیں بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خو د ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت پر اپنے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات واپس لینے کیلئے دباو ڈالے

اپنا تبصرہ بھیجیں