78

نیب کا لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر چھاپہ،اہم دستاویزات برآمد

Spread the love

کراچی( سٹاف رپورٹر ) قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں مئیر کراچی وسیم اختر کے مشیر و سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے اور اس دوران کئی اہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔میڈیا اطلاعات کے مطابق نیب کی سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

پی ای سی ایچ ایس میں واقع ملزم کی دوسری بیوی کے گھر چھاپے کے دوران بھی نیب کو کئی اہم دستاویزات ملیں۔نیب ٹیم چھاپے کے دوران ملزم لیاقت علی خان کوبھی اپنے ساتھ لے گئی تھی۔ ، لیاقت قائم خانی کو18 ستمبرکو باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں