115

اسلام آباد میں پاکستان رینیو ایبل انرجی سیمنار2019 کا انعقاد

Spread the love

صدر مملکت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں دو روزہ رینیو ایبل انرجی سمٹ2019 سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں رینیو ایبل انرجی کے فروغ میں اضافہ ہورہا ہے اور آئندہ چند سالوں میں پاکستان میں رینیو ایبل انرجی کے شعبے میں غیر معمولی ترقی دیکھنے کو ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رینیو ایبل انرجی سیکٹرکے نئے معیار مقرر کرنے کی ضرورت ہے بشمول سولرانرجی کے استعمال سے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو ہنگامی بنیادپرپورا کا جاسکتا ہے۔ صدر مملکت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں دو روزہ رینیو ایبل انرجی سمٹ2019 سے خطاب کر رہے تھے۔

آج کانفرنس کا پہلا دن تھا جس میںشرکاء ٗ نے رینیو ایبل انرجی کی اہمیت اور افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور پاکستان میں رینیو ایبل انرجی کے کثیر مواقع اوراس شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ۔کانفرس کا موضوع ہے’’ 2030تک 30فیصد رینیوایبل انرجی کا حصولـ‘‘۔ کانفرنس کے چار بڑے پارٹنرز میں ڈبلیو ڈبلیو ای اے ، گلوبل 100% رینیوایبل پلیٹ فارم، اے ای ڈی بی، اورپی جی آر ای ایف شامل ہیں۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد افتتاحی تقریب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی ، اے ای ڈی بی کے سی ای او ڈاکٹر رانا عبدالجبار، سابق ہیڈ آف انرجی یونیسکوڈاکٹر عثمان بن چخ، پاکستان ونڈ انرجی ایسوسی ایشن کے چیئرمین اورسی ای او میٹرو پاور کمپنی لمیٹڈ دانش اقبال، چیئرمین گلوبل 100% رینیوایبل پلیٹ فارم پاکستان ایئر مارشل شاہد حامد (ریٹائرڈ)، ڈبلیو ڈبلیو ای اے پریذیڈنٹ، ہان پیٹر رائے اے او اور فیڈرل سیکرٹری وزارت توانائی (پاور ڈویژن) عرفان علی نے خطاب فرمایا۔

جب کہ کانفرنس کے دوران پینل ڈسکشنز بھی ہوئی جن میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر عزت مآب برنارڈ شوگ ہیک، پاکستان میں ڈنمارک کے سفیررولف ہالمبو ئے ، تہاور حسین ، ممبر پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اوررینیور ایبل انرجی کے شعبے میں امکانات و فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

ورلڈ ر ونڈ انرجی ایسوسی ایشن اور گلوبل 100% رینیوایبل پلیٹ فارم کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی اوررینیور ایبل انرجی کے مختلف شعبوں اور امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
کانفرنس کل بھی جار ی رہے گی اور اس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈبلیو ڈبلیو ای اے کے پریذیڈنٹ، ہان پیٹر رائے اے او ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں