حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مظلوم لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ کو یوم کشمیر منائے گی

Spread the love

وزیراعظم عمران خان کشمیر کے بارے میں بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام پر آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کرینگے

اسلام آباد،نیویارک (کے پی آئی )حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مظلوم لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آج جمعہ کو یوم کشمیر منائے گی،یہ دن منانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور عالمی برادری کو یہ بتانا ہے کہ قابض بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کشمیر کے بارے میں بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کرینگے،عمران خان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے خطاب میں تفصیل سے بات چیت کریں گے

Leave a Reply