135

گرلز کرکٹ کپ کراچی : کرکٹ کے ذریعے بچیوں کی حوصلہ افزائی

Spread the love

کراچی(مہتاب پر زادہ سے)پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے آج افتتاحی گرلز ”کرکٹ کپ کراچی“ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ایوارڈز پیش کیے۔ ڈاکٹر شا نے کہا ، “آسٹریلوی ہائی کمیشن مئی ۲۰۱۶ سے پاکستان میں لڑکیوں کےلئے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو سپورٹ کر رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں ایک سالانہ ٹورنامنٹ کے ساتھ آغاز کیا تھا لیکن پچھلے سال ہم نے اسے لاہور میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا اور اب ہم یہاں کراچی میں ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کو کراچی لانے کے لئے آسٹریلیا نے جلال الدین کرکٹ اکیڈمی (جے سی اے) ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (کے سی سی اے) کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ ڈاکٹر شا نے کہا ، “ہمارے دونوں ممالک میں کرکٹ کا جوش و جنون یکساں ہے ۔

لہذا ہمیں اس ٹورنامنٹ کو سپورٹ کرکے بہت خوشی ہوئی .””کرکٹ اور دیگر کھیل رکاوٹیں عبور کرنے اور محدود سوچ سے باہر نکلنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ جب بھی یہ لڑکیاں گیند باؤنڈری سے باہر پھینکتی ہیں یا کیچ کرتی ہیں تو وہ مساوات کی طرف قدم بڑھاتی ہیں،“ ٹورنامنٹ سے پہلے لڑکیوں نے چھ روزہ کوچنگ کلینک میں ٹریننگ حاصل کی۔ہمیں خاص طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ کوچوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت پر خوشی ہے جنہوں نے لڑکیوں میں اعتماد پیدا کرنے ، ٹیم کے جذبے کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی میں مدد کی۔ انہوں نے اس پروگرام میں شامل ہونے والے اسکولوں: ناصرا پبلک اسکول ، سول ایوی ایشن اتھارٹی ماڈل اسکول ، ہیپی ہوم اسکول اور آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کا شکریہ ادا کیا اور جے سی اے ، پی سی بی اور کے سی سی اے کو ان کی مدد پہ خراج تحسین پیش کیا۔ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور اب جے سی اے کے چیئرمین ، معروف کوچ جلال الدین نے اس اقدام پر آسٹریلوی ہائی کمیشن کو مبارکباد پیش کی۔

”پاکستان میں کرکٹ کوچنگ کے بانی کے طور پہ ہم ہمیشہ نچلی سطح پر کرکٹ کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ گرلز کرکٹ کپ کے لئے آسٹریلوی ہائی کمیشن کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔“ جلال الدین نے کہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں