ماڈل ایان علی کی 3 درخواستیں عدالت نے مسترد کر دیں

Spread the love

راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملزمہ ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ بادی النظر میں ملزمہ کرنسی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئیں۔

مقدمے کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے کی اور ملزمہ کی جانب سے دائر 3 درخواستوں کو مسترد کیا جن میں مستقل حاضری سے استثنی اور مقدمہ ختم کرنے کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔

دوران سماعت ملزمہ کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ پراسیکیوٹر امین فیروز نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیئے تھے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply