182

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بدستور جاری، نظام زندگی مفلوج

Spread the love

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کو پچاس گزر گئے ۔ جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ،ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ، کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔مسلسل کرفیو سے مریض تڑپ رہے ہیں، بچے بلک رہے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی موجود نہ بازاراروں سے کھانے پینے کی اشیا ء دستیاب ہیں،

ہر طرف بھارتی درندے بندوقیں اٹھائے دندنا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں موبائل انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں۔ کاروبار زندگی تباہ ہوگیاہے۔سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ستم ظریفی ہے، بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں لیکن کشمیریوں کو یہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں