94

لاہور میں جائیداد کا تنازعہ، بھائی، بھابھی اور ماں کو قتل کر کے فرار

Spread the love

ملزم محمد علی کا ماں ، بھائی اور بھابی کیساتھ جائیداد کا تنازعہ طیش میں آ کر ان پر فائرنگ کردی

ملزم کی بھابی لبنیٰ نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن ملزم نے گاڑی میں ہی بھون ڈالا

ملزم فرار ، پولیس موقع پر پہنچ گئیں،لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں

لاہور (بابر بھٹی سے)لاہور میں نوجوان نے جائیداد کے تنازعہ پر ماں ، سگے بھائی اور بھابی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس کے مطابق لاہور کے بینکرز سوسائٹی میں ملزم محمد علی کا اپنی ماں گلشن بی بی اور بھائی حماد کے ساتھ جائیداد کی تقسیم کے تنازعہ ہوا جس پر اس نے طیش میں آ کر ان پر فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں ملزم کی ماں اور بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔واردات کے وقت ملزم کی بھابی لبنی نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن ملزم نے انہیں گاڑی میں ہی بھون ڈالا اور فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جنہوں نے شواہد اکھٹے کیے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیں۔ڈی ایس پی کاہنہ کے مطابق ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس کے مطابق مقدمہ 302_کی دفعات کے تحت نشتر کالونی تھانہ میں درج کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں