قوم مشکل عمران خان 130

کشمیر کا مقدمہ لڑنے وزیراعظم امریکہ پہنچ گئے

Spread the love

نیویارک،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت اور کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے امریکہ پہنچ گئے،وزیر اعظم عمران خان سعودی ائیرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں مدینہ منورہ سے امریکہ پہنچے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور زلفی بخاری بھی ہمراہ ہیں۔

ائیر پورٹ پر پاکستانی سفیر اسد مجید اواقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے استقبال کیا، عمران خان روز ویلٹ ہوٹل میں قیام کرینگے۔ دفتر خارجہ نے دورہ امریکا کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر تک امریکا میں قیام کریں گے،

دورے کے دوران جنرل اسمبلی اجلاس میں 27 ستمبرکو خطاب کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف پیش کریں گے، مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کے بارے میں دنیا کو بتائیں گے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، متعددممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم نیویارک میں کشمیری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے،وزیراعظم چینی حکام ،ورلڈ بینک کے صدر ،بل گیٹس ،ملائیشیا اور بلیجیم کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم اپنے دورے کے دور ان سے بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعظم عالمی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرینگے ،وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سائیڈ لائن پر پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا،وزیراعظم سائیڈ لائنز پر بیشتر ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔سے بھی ملیں گے،دوسری طرف شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے،

وزیرخارجہ او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ سے بھی خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کریں گے، صحت عامہ، سرمایہ کاری سے متعلق اجلاسوں میں شرکت بھی کریں گے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم پاک، ترک، ملائیشیا سہ فریقی سمٹ سے خطاب کریں گے، عالمی میڈیاکے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے، انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی شیڈول میں شامل ہے،دوسری طرف وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سات روزہ دورہ ء امریکہ کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے،

وزیر اعظم عمران خان کشمیری وفد سے ملاقات کریں گے اور ان کے تاثرات لیں گے اور ان سے مشاورت کی بنیاد پر ہم اپنی مصروفیات جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے،تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں