ضمانت مسترد 204

اثاثہ جات کیس،خورشید شاہ پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج

Spread the love

اسلام آباد(صباح نیوز)اثاثہ جات کیس میں گرفتار خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کو سکھر روانگی کے لیے فٹ قرار دے دیا۔سابق اپوزیشن لیڈر و رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کو نیب پنڈی کے آفس منتقل کر دیا گیا۔ خورشید شاہ  (آج)21ستمبر تک راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں۔

خورشید شاہ کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔نیب کی ٹیم  خورشید شاہ کو بذریعہ جہاز اسلام آباد سے سکھر منتقل کر دے گی ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی، مسرت مہیسر اور دیگر رہنما خورشید شاہ کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔شاہدہ رحمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں موجود نیب اہلکار ملنے نہیں دے رہے، ہمیں ان کی طبعیت کے بارے میں بھی نہیں بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں