188

آرمی چیف سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات، پروفیشنل باؤٹ کی جیت پر مبارکباد

Spread the love

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد وسیم کو عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی اور فتح پر مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپ جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے، ہم آپ جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں