152

وزیراعظم صاحب:مدینہ کی ریاست میں بداخلاقی کرنیوالوں کو سرعام پھانسی دی جاتی تھی,شاہد آفریدی

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )بوم بوم آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر اور تجربہ کار بندہ نہیں ہے کیونکہ سندھ اور پنجاب میں جو ہورہا ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔ شاہد آفریدی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مدینے کی ریاست کو چلانے کا وقت آن پہنچا ہے سندھ پنجاب میں جوہورہا ہے اس میں دل خون کے آنسو روتا ہے

کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر اور تجربہ کار بندہ نہیں ہے حالانکہ مدینہ کی ریاست میں بداخلاقی کرنیوالوںکو سرعام پھانسی دی جاتی تھی اب وقت آگیاہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں