اترپردیش، بڑی ذات کی لڑکی سے محبت کرنے پر 20 سالہ دلت لڑکے کو زندہ جلا دیا گیا

Spread the love

اترپردیش (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں بڑی ذات کی لڑکی سے محبت کرنے پر 20سالہ دلت لڑکے کو زندہ جلا دیا گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ ہردوئی الوک پریا درشی نے بتایا کہ مقتول کے انکل راجو نے اسے پرانی دشمنی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھیشیک گزشتہ 6سال سے بڑی ذات سے تعلق رکھنے والے خاندان کی لڑکی سے محبت کرتا تھا

ابھیشیک واقعہ کے روز اپنی ماں کے علاج کے لیے 25 ہزار روپے کا انتظام کرنے کے بعد واپس گھر آیا تو اسے لڑکی نے ملنے کے لیے فون کیا لیکن اس کے لڑکی کے رشتے داروں کو ملاقات کا علم ہوگیا جس پر انہوں نے اسے راستے میں ہی روکا اور اس سے رقم چھین کر اسے گھر لے جا کر کمرے میں بند کر کے اس کو آگ لگا دی۔ بعدازاں شور کی آواز سن کر مقامی لوگوں نے اسے ہسپتال منتقل کیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے مبینہ طور پر ایک خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Leave a Reply