آزاد کشمیر پر بھی جلد قبضہ کر لیں گے،بھارتی وزیر خارجہ کی گیدڑ بھبکی

Spread the love

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے،

جموں و کشمیر کے بارے میں لوگ کیا کہیں گے اس کی فکر نہ کریں ، 1972 سے بھارت کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی وزارت کے 100 روز مکمل ہونے پر نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جلد آزاد کشمیر پر بھی قبضہ حاصل کر لیں گے

وہ بھی بھارت کا ہی حصہ ہے۔انہوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو 90 فیصد مکمل اور 10 فیصد نصف قرار دیتے ہوئے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ’’ہوڈی، موڈی‘‘ ایونٹ میں شرکت کریں گے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امریکی صدر ہزاروں امریکی بھارتیوں سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply