جج ارشد ملک کی ویڈیو اورآڈیوز حقیقی اور مستند،برطانوی فارنزک آرگنائزیشن کی تصدیق

Spread the love

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو اورآڈیوز کو حقیقی اور مستند قرار دے دیا،43 صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی،فارنزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی اور رپورٹ پر پرنسپل سیکریٹری آف اسٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئر نے تصدیق اور مہر لگائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوزاورآڈیوز کوحقیقی و مستند ہیں۔برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی 43 صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔فارنزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی اور رپورٹ پر پرنسپل سیکریٹری آف اسٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئرنے تصدیق اور مہر لگائی ہے۔

ارشد ملک کی وڈیوز کی فارنزک ٹیسٹنگ فارنزک ماہر جیمز زجالی نے کی۔رپورٹ کے مطابق فارنزک رپورٹ میں اصلی آڈیو اور وڈیو کی کاپی کا جائزہ لیا گیا، فارنزک فرم کو لاء فرم کی ہدایت پر اوریجنل وڈیو فراہم نہیں کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فارنزک معائنے کے مطابق ٹیپ نمبر201705 میں وڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے، ٹیپ نمبر 211010 میں بھی ویڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آڈیو، ویژوول ایونٹس کو مکمل طور پر سنکرونائزڈ کیا گیا جس کی کرونولوجی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Leave a Reply