آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں انشاءاللہ کامیابی ملے گی: زبیر ملک

Spread the love

فاؤنڈر گروپ نے تمام امیدواروں کا چناؤ میرٹ پر کیا ہے۔ محمد اعجاز عباسی

تاجروں اور صنعتکاروں کی گذشتہ کئی دہائیوں سے خدمت کر رہے ہیں۔ میاں اکرم فرید

فاؤنڈر گروپ اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان میں معاشی،سماجی انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ظفر بختاوری

اسلام آباد (مہتاب پیرزادہ سے ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری فاؤنڈر گروپ کے زیر اہتمام الیکشن کے سلسلے میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ممبران نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔اور اجتماع ایک ریفرنڈم کی شکل اختیار کرگیا اور واضح اکثریت نے عشائیہ میں شرکت کی۔

فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک نے بیماری کے باوجود تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے فاؤنڈر گروپ کا 35 سالہ ریکارڈووٹرز کے لئے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اور ہمیں امید ہے کہ اسلام آباد کے تاجر اور صنعتکار اٹھارہ ستمبر کو صحیح قیادت کا انتخاب کرکے اپنے حق کے راہ دہی کا بہترین استعمال کریں گے ۔

اس موقع پر فاؤنڈر گروپ الیکشن مہم کے چیئرمین محمد اعجاز عباسی نے فرداً فرداً تمام نامزد امیدواروں کا تفصیلی تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا فاؤنڈر گروپ کے تمام امیدواروں کا چناؤ میرٹ پر کیا ہے ۔انشاءاللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد تاجروں اور صنعتکاروں کی بہتر انداز میں خدمت کریں گے۔ آج ممبران کی کثیر تعداد کی عشائیہ میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے صدر میاں اکرم فرید نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے کئی دہائیوں سے تاجروں اور صنعتکاروں کی خدمت کی ہے اور کھا کارکردگی کی بنیاد پر ممبران سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انشاءاللہ کامیابی قدم چومے گی ۔اپنا آئندہ کا پروگرام دے دیا گیا ہے۔

تمام ممبران 18ستمبر کو ووٹ کے ذریعے فاؤنڈر گروپ کو کامیاب کرائیں ۔آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ الیکشن مہم کے کو چیئرمین ظفر بختاوری نہیں کہا کہ ترکی کا معاشی انقلاب جدید جمہوری دنیا میں ایک بہترین مثال ہے۔اور اس کی ابتدا استنبول چیمبر آف کامرس سے ہوئی۔ فاؤنڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان میں اسی طرح کا معاشی اور سماجی انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کے پاکستان بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے۔ لیکن ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے اب تک ایشین ٹائیگر نہیں بن سکا ۔

فاؤنڈر گروپ کے تاریخ ساز عشائیہ سے میاں شوکت مسعود سابق صدر آئی سی سی آئی، اجمل بلوچ صدر مرکزی انجمن تاجران پاکستان، شیخ عبدالوحید نائب صدر ایف پی سی سی آئی، ناصر قریشی، ملک سہیل حسین چیف کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی، چوہدری نصیر احمد، سردار طاہر محمود صدر سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن، ملک ربنواز صدر جناح سپر مارکیٹ، یوسف راجپوت صدر بلیو ایریا، طاہر ایوب سابق نائب صدر آئی سی سی آئی اور اس ناصرہ علی سینئر نائب صدر اسلام آباد ویمن چیمبر نے بھی خطاب کیا اور الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کیا۔

Leave a Reply